لیبر پارٹی کی امیدوار اور سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابرہام کی انتخابی مہم کے لئے اپنے گھر میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور اولڈھم کے سابق مئیر چودھری شاداب قمر اور چودھری منیر نے برطانیہ میں چار جولائی۔ کو ہونے والے عام انتخابات میں اولڈھم ایسٹ اینڈ سیڈل ورتھ سے لیبر پارٹی کی امیدوار اور سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابرہام کی انتخابی مہم کے لئے اپنے گھر میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ اور اولڈھم کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی – اس موقع پر مہمان خصوصی اور سابق پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کی چئیر پرسن ڈیبی ابراہام کا کہنا تھا کہ میں سابق مئیر شاداب قمر کا شکریہ ادا کرتی ھوں انہوں نے آج میری انتخابی مہم کے سلسلے میں چودھری ہاؤس میں کامیاب کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں مقامی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی پارلیمنٹ میں کشمیر کی آزادی اور فلسطین غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لئے آواز اٹھائ جو ریکارڈ میں موجود ھے اور آپ کے ووٹوں سے دوبارہ الیکٹ ھو کر دوبارہ پارلیمنٹ میں کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عوام کے لئے بھرپور آواز اٹھاؤں گی اور اولڈھم کی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگی -پہلے بھی میرا دفتر عوام کے لئے کھلا رہتا تھا آپ اپنے کسی مسئلے کے لئے ہر وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں -اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ نے اولڈھم کی عوام سے ڈیبی ابراہام کو ووٹ دینے کی درخواست کی اور کہا کہ رکن پارلیمنٹ ھوتے ھوئے ڈیبی ابراہام نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائ اور پارلیمنٹ میں کئ دفع غزہ فلسطین میں جنگ بندی کے لئے آواز اٹھائ -اولڈھم کی ترقی کے لئے ڈیبی کو پہلے سے بھی زیادہ ووٹ دے کر منتخب کریں -میزبان سابق مئیر چودھری شاداب قمر نے کہا کہ ڈیبی ابرہام کئ سالوں سے اولڈھم کی خدمت کر رہی ھے انشااللہ چار جولائ کو بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گی ھم انکی کمیونٹی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں – ممتاز مزہبی راہنما اور کمیونٹی و کشمیری لیڈر راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ آج کی کامیاب کارنر میٹنگ کا سہرا چودھری شاداب قمر کو جاتا ھے میں کشمیری ہونے ناطے ڈیبی ابراہام کو کریڈٹ دیتا ھوں کے انہیں نے ھمیشہ کشمیر کاز کے لئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائ میں آج اپنے تمام کشمیری بہن بھائیوں سے اپیل کرتا ھوں کہ وہ چار جولائ کو لیبر پارٹی اور ڈیبی ابراہام کو ووٹ دے کر کامیاب کرائے -کونسلر چودھری ندیم اقبال اور کمیونٹی راہنما محمد رفیق نے اولڈھم کی ترقی اور کشمیر اور فلسطین کے لئے پارلیمنٹ میں بھر پور آواز اٹھانے کی وجہ سے ڈیبی ابراہام کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ کمیونٹی کو چار جولائ کو پولنگ سٹیشنز پر جاکر ڈیبی ابرہام کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا جائے –

شرکاء تقریب نے ڈیبی ابراہام کو مسئلہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اٹھانے پر کشمیری کمیونٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ھے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ڈیبی ابراہام کو ایک دفع پھر ووٹ دے کر کامیاب کرایا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں