اولڈھم عارف چودھری
اولڈھم کی کاروباری شخصیت چودھری محمد افضال نے اولڈھم کے خیبر ریسٹورنٹ میں برطانیہ بھر سے آئے اپنے دوست احباب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا شرکت کرنے والوں میں کینیڈا سے آئے ہوئے میاں محمد یونس -سکاٹ لینڈ سے وسیم اسلم بٹ سپین سے بابر سہیل -مانچسٹر اور اولڈھم سے چودھری ثاقب -عبدالمحسن -چودھری عبدالستار نے شرکت کی -تمام مہمانوں نے سب کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اور عیشائیہ دینے پر چودھری محمد افضال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چودھری افضال نے ھمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو اکٹھا کیا اور ان کا دیار غیر میں درپیش مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کیا آخر میں مہمانوں کی تواضع خیبر ریسٹورنٹ کے مزیدار کھانوں سے کی گئ