برطانیہ میں چار جولائی کو عام انتخابات کے سلسلے میں تمام پارٹیز اپنی اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ھے

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ میں چار جولائی کو عام انتخابات کے سلسلے میں تمام پارٹیز اپنی اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ھے اسی سلسلے میں آج آشٹن کے مقامی ہال میں کمیونٹی کی جانب سے Hustings Event کا اہتمام کیا گیا جن میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ کے تمام پارٹیوں کے امیدواروں کو دعوت دی گئ تاکہ وہ اپنے اپنے پروگرام عوام کو بتائے اور ہال میں موجود کمیونٹی کے سوالؤں کے جوابات بھی دئیے گئے دعوت کے با وجود لیبر پارٹی کی امیدوار انجیلا رینر کنزیرٹیو اینڈ یونین پارٹی کی امیدوار لیزی ہیکنگ اور ریفارم یوکے کے روبرٹ نے شرکت نہیں کی ورکرز پارٹی آف بریٹن کی امیدوار عرومہ حسن Arooma Hassan کے جوابات کو کمیونٹی نے سراہا – اور خوب داد دی – اس حلقے سے لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر سابق ممبر پارلیمنٹ انجیلا رینر اور ورکرز پارٹی کی امیدوار عروما حسن میں اصل مقابلہ نظر آ رھا ھے -ھسٹنگ ایونٹ میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -بڑی تعداد ورکرز پارٹی آف بریٹن کے سپورٹرز کی تھی – سب سے پہلے تمام امیدواروں نے جیتنے کی صورت میں کمیونٹی کے لئے اپنے اپنے پروگرام پیش کئے اور بعد میں کمیونٹی کے سوالوں کے جوابات دئیے -آشٹن سے ورکرز پارٹی کی متحرک امیدوار عروما حسن نے کہا کہ فلسطین میں نہتے لوگوں اور ہونہار بچوں کی شہادت ہمارے لئے لمحہ فکریہ اور انسانیت جھنجورنے کے مترادف ہے -ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں تمام شعبوں بالخصوص نیشنل ہیلتھ سروس کو تباہ کر دیا گیا ھے ھماری پارٹی کے لیڈر جارج گیلوے ہر فورم پر فلسطین اور کشمیریوں کے حقوق بارے آواز اٹھاتے ہیں -ہمیں اب سوچنا ھو گا کہ ہم نے کیا اب بھی انہیں سیاستدانوں کو منتخب کرنا ھے جنہوں نے حکومت کے ساتھ مل کر فلسطین کے خلاف ووٹ دیا -اب عوام کو ورکرز پارٹی متحدہ برطانیہ کو ووٹ دینا چاہئے تاکہ ملک میں انقلابی تبدیلیاں لائ جائیں – لبرل پارٹی کے امیدوار ڈومینیک ہارڈوک اور گرین پارٹی کے امیدوار لی ایلن نے بھی اپنی اپنی پارٹی کے پروگرام پیش کئے – ورکرز پارٹی کی امیدوار عروما حسن کے ایجنٹ ڈیوڈ نے کہا کہ عوام کے پاس تبدیلی کے لئے چار جولائ کا دن ھے پولنگ سٹیشن آکر ورکرز پارٹی کو ووٹ دیں -آشٹن کے کمیونٹی لیڈر چودھری جہانزیب نے کہا کہ آشٹن کی عوام اس دفع ورکرز پارٹی کی امیدوار عرومہ حسن کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی

پروگرام کے کو ہوسٹ آور پروگرام کو کامیاب کرانے والے اکرم نے ان کے ساتھ تعاون کرنے پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں