خزینہ شعر وادب انٹرنیشنل کی روح رواں نامور ادبی شخصیت نغمانہ کنول شہخ نےبین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری

خزینہ شعر وادب انٹرنیشنل کی روح رواں نامور ادبی شخصیت نغمانہ کنول شیخ ،چئیرمین امتیاز اقبال شیخ نے مصطفائیہ شریف کی ڈاکٹر فصحے سینٹر ویل بینگ ٹریننگ اینڈ کلچرل سینٹر کے چئیرپرسن محمد سرور چشتی ثاقبی کے تعاون سے بین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد کیا۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی و چئیرمن اجہ نجابت حسین ، سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون کی ، قطر کی ادبی شخصیت ثمرین ندیم ثمر آور پاکستان سے آئے شاعرہ شازیہ عالم شازی اور پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی سہیل انجم ملک کی خصوصی شرکت۔میزبان نعمانہ کنول نے کہا کہ ہم اردو ادب کی ترویج کے لیے کوشش کر ہیں تاکہ نوجوان نسل کو تہذیب و تمدن سے روشناس کروایا جائے۔ مصطفائیہ شریف کی چئیر مین ڈکٹر فصحے نے کہا کہ اردو زبان کی ترویج کے لیے خصوصی کام ہو رہا جو احسن اقدام ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ شعر و ادب کا پروگرام کمیونٹی کی خدمت میں خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل کی کاوشیں قابل ستائش ۔ نعمانہ کنول ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ کشمیر کے لیے بھی ہمارے ساتھ ملکر کام کر رہی ہیں ۔ سرور چشتی ثاقبی نے پروگرام کے انعقاد کو کامیاب کہتے ہوئے کہا اردو ادب کی ترویج انتہائی ضروری ہے۔ صابر رضا نے کہا کہ تنظیم انتہائی جانفشانی و محنت سے اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون نے کہا نوجوان نسل کو اردو زبان سے جوڑے رکھنے کے لیے ایسے پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر یونس پرواز نے پروگرام کو قابل تعریف کہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی اردو ادب کو فروغ دینے میں کاوشیں قابل ستائش ییں۔ ادبی شخصیت روبینہ خان نے کہا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے مشترکہ کاوشوں سے اردو ادب کی خدمت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ چوہدری محمود اصغر نے بھی پروگرام کی انتظامیہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اردو ادب سے جوڑے رکھنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے -عابدہ شیخ اور کومل خان نے آج کے پروگرام کو انتہائ کامیاب قرار دیا اور کہا کہ ھماری نوجوان نسل کو ادب اور اردو سے جوڑے رکھنے کے لئے ایسے پروگرامز کا انعقاد تواتر کے ہونا چاہئے -نظامت کے فرائض یوکے پاکستان کے مشہور شاعر صابر رضا نے انتہائ احسن طریقے سے ادا کئے -برطانیہ کی ادبی اور کاروباری شخصیت اور خزینہ شعر و ادب کے سرپرست سید سجاد حیدر شاہ کو حج کی ادائیگی کرنے پر شرکاء نے دلی مبارک باد دی –

–۔

شرکائے تقریب نے خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل کی ُاردو ادب کو برطانیہ میں فروغ دینے میں کاوشوں سے ہماری نوجوان نسل مادر وطن سے دلی لگاؤ رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں