پاکستان ہائی کمیشن لندن کی سفارش پر حکومت پاکستان کا جنگ زدہ غزہ کے میڈیکل سٹوڈینٹس کیلئے بڑااعلان

Spread the love

لندن عارف چودھری

غزہ میں جنگ کے تناظر میں پاکستان غزہ کے میڈیکل طلباء کیلئے تعلیم جادی رکھنے میں میزبانی کرے گا

حکومت پاکستان نے غزہ کے میڈیکل طلباء کو پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر کیا گیا یہ فیصلہ غزہ کے طلباء کو انسانی بنیادوں پر پاکستان میں اپنی طبی تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنائے گا۔

غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی طلباء 20-30 کے بیچوں میں جلد ہی پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں داخل کئے جائینگے۔

اس فیصلے سے غزہ کے طلباء پاکستان میں اپنی طبی تعلیم مکمل کر سکیں گے۔ کارڈیالوجی، آرتھوپیڈکس، آنکولوجی، پیڈیاٹرکس اور سرجری کے شعبوں میں غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے۔

جنگ زدہ غزہ کے میڈیکل طلباء کو سہولت فراہم کرنے کی تجویز لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی سفارش پر کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں