لندن عارف چودھری
لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر کو ڈپٹی وزیر اعظم برطانیہ نامزد کر دیا گیا وہ آشٹن برطانیہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئ تھی – ڈپٹی وزیر اعظم انجیلا رینر نے سینئر صحافی اور بیورو چیف بوائی وقت گروپ برطانیہ عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی -ان کا مزید کہنا تھا کہ کنزریٹو پارٹی کی چودہ سالہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے برطانیہ میں عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ھوا ہے مریضوں کو آپریشن کے لئے کئ مہینے انتظار کر نا پڑتا ھے لیبر پارٹی این ایچ ایس کو بھی ٹھیک کرے گی -اور ملک کی معثیت کو بہتر کرے گی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ھو گا