برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کر لی

Spread the love

برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کر لی کئر سٹیمر اگلے وزیر اعظم ھونگے حکمران کنزریٹیو پارٹی کو تاریخی شکست سابق وزیر اعظم لز اور کئ وزیر الیکشن ہار گئے –

لندن عارف چودھری

وزیر اعظم رشی سونک نے اپنی شکست مان لی اور لیبر پارٹی کو جیتنے پر مبارکباد دی – تاریخی الیکشن جیتنے کے بعد لیبر پارٹی کے صدر اور آنے والے وزیر اعظم برطانیہ کئیر سٹیمر کا کہنا تھا کہ کنزریٹیو پارٹی نے 14سال حکومت کی لیکن عوام کے لئے کام نہ کر سکی لوگ تبدیلی چاہتے تھے ھم اپنی عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے –

لیبر پارٹی نے2 411 سیٹ لے کر تاریخ رقم کر دی اور 14سال سے بر سر اقتدار پارٹی کی ایک سابق وزیر اعظم لیز ٹروس -سابق وزیر دفاع سابق وزیر تعلیم سمیت اہم ممبران اپنی سیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور صرف1 120سیٹیں ھی لے سکی -لبرل ڈیمو کریٹک 71 سیٹس -سکاٹش نیشنل پارٹی صرف 9 سیٹیں ھی لے سکی اور 35 سیٹس مختلف چھوٹی پارٹیوں نے حاصل کیں -ووٹ ڈالنے کی شرع 60 پرسنٹ رھی -برمنگھم -لیسٹر اور بلیک برن سے آزاد امیدوار کامیاب ھوئے وہاں پر مسلمانوں کی آبادی کا تناسب خاصاتھا – گریٹر مانچسٹر سے لیبر پارٹی اکثریت سے جیت گئ -پاکستانی نثراد مقبول سیاسی راہنما افضل خان بھاری اکثریت سے جیت گئے -ورکرز پارٹی کے سربراہ جارج گیلوے راچڈیل سے اپنی سیٹ کا دفاع نہیں کر سکے وہ بھی سخت مقابلے کے بعد لیبر پارٹی سےہار گئے -کچھ ماہ پہلے وہ ضمنی الیکشن میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں