اوپن کچن کے بانی شہزاد مرزا اور ان کی ٹیم نے الیکشن میں لیبر پارٹی کے نو منتخب ایم اینڈریو اور ایم پی افضل خان کی کامیابی کا جشن کیک کاٹ کر منایا

Spread the love


مورخہ 5 جولائی بروز ہفتہ ( صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک ) اوپن کچن کے بانی شہزاد مرزا اور ان کی ٹیم نے الیکشن میں لیبر پارٹی کے نو منتخب ایم اینڈریو اور ایم پی افضل خان کی کامیابی کا جشن کیک کاٹ کر منایا ۔ اپنے خطاب میں شہزاد مرزا نے دونوں مہمانوں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ لیبر حکومت پہلے سے بڑھ کر کام کرے گی اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔ ایم پی افضل خان اور ایم پی اینڈریو نے شہزاد مرزا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اوپن کچن کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہے گی کہ وہ ہمیشہ اس نیک کام میں ان کا ساتھ دیں۔ ان کو کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ ہر وہ کام کریں گے جو کہ عوام اور ملکی مفاد کے لئے موثر ثابت ہو ۔ تقریب میں دونوں ایم پیز کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں