لندن عارف چودھری
اوپن کچن کے روح رواں شہزاد مرزا اور انکی ٹیم کی جانب سے اوپن کچن کے ہیڈ کوارٹر مانچسٹر میں برطانوی پارلیمنٹ کے نو منتخب ممبران افضل خاں اور اینڈریو گوئین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد ممبران کا پرجوش استقبال اور کیک بھی کاٹا گیا مقامی کونسلرز کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے شرکت کی جن میں سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان -کونسلر نعیم الحسن -کونسلر احمد علی -کونسلر عائشہ ممتاز -پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل -کاروباری و کمیونٹی شخصیات چودھری رفیق -چودھری طاھر صدیق -سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم کمبوہ -مابر معثیت راسب خان -شامل تھے- اوپن کچن مانچسٹر چار سال سے زیادہ عرصہ سے مستحق لوگوں کو روزانہ کھانا فراہم ا ُکرتے ہیں اسکا سہرا برطانیہ کے عبدالستار ایدھی شہزاد مرزا اور انکی ٹیم کو جاتا ھے -جو بارش ھو یا موسم کی خرابی وہ ہر روز ھوم لیس اور ضرورت مند وں کو کھانا فراہم کرتے ہیں -اس موقع پر مقبول عوامی راہنما ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان جنہو ں نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لئے ھمیشہ آواز اٹھائ نے کہا سب سے پہلے اوپن کچن کے بانی شہزاد مرزا اور انکی ٹیم کو انکے کام کی وجہ سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کووڈ کے دنوں سے اوپن کچن کا کام شروع کیا جو آج تک جاری ھے -میں انکا شکریہ ادا کرتا ھوں کہ انہوں نے آج ھمارے اعزاز میں اتنی پروقار تقریب کا اہتمام کیا اب ھماری لیبر پارٹی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی -کنزریٹیو پارٹی نے 14 سال سے برطانیہ کی حالت بہت خراب کر دی ھے -مہنگائ کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ھو گیا ھے وزیر اعظم نے پہلے دن ھی غزہ میں جنگ بندی کا کہا ھے -ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوئین نے مرزا شہزاد اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انکے کام کو سراہا -انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی ہر فورم پر کشمیر اور فلسطین کی عوام کے لئے آواز اٹھائ اور اٹھاتا رھوں گا – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور اینڈریو گوئین نے سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر اور سابق امیدوار یورپین پارلیمنٹ چودھری اسلم کمبوہ کا الیکشن سے پہلے لیبر پارٹی میں شامل ھونے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ چودھری اسلم نے الیکشن میں لیبر پارٹی کے امیدواروں کے لئے الیکشن مہم میں بہت اہم کردار ادا کیا -اوپن کچن کے روح رواں شہزاد مرزا نے افضل خان اور اینڈریو گوئین کو ممبر پارلیمنٹ منتخب ھونے پر دلی مبارک باد دی اور کہا کہ ھم امید کرتے ہیں کہ کہ لیبر پارٹی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی -سابق مئیر ز مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن اور کونسلر عابد چوہان نے اوپن کچن کے بانی مرزا شہزاد اور انکی ٹیم کے کو ضرورت مندوں کو فوڈ پہنچانے پر شکریہ ادا کیا -ممتاز کاروباری شخصیت چودھری طاھر صدیق اور پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نے افضل خان اور اینڈریو گوئین کو ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب ھونے پر مبارکباد دی -اور انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر اوپن کچن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا -کونسلر احمد علی اور کونسلر عیشہ نے افضل خان اور اینڈریو گوئین کو ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب ھونے پر مبارکباد دی اور اوپن کچن کے بانی مرزا شہزاد اور انکی ٹیم کو کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی -سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر اور ممبر یورپین پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کے راہنما چودھری اسلم کمبوہ نے بھی افضل خان اور اینڈریو گوئین کو بھاری اکثریت سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب ھونے پر مبارکباد دی -مانچسٹر کی مزہبی کاروباری شخصیت سید سجاد حیدر شاہ -چودھری۔ رفیق اور دوسروں نے بھی دونوں راہنماؤں کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی
