مانچسٹر کے معروف قانون دان اور کونسلر بلال بابر نے مئیر ٹریفورڈ کونسل کی چئیرئٹی کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ظہرانہ دیا

Spread the love

مانچسٹر کے معروف قانون دان اور کونسلر بلال بابر نے مئیر ٹریفورڈ کونسل کی چئیرئٹی کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ظہرانہ دیا -مئیر ٹریفورڈ کونسل ایمی وائٹ -پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر ممبرز برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور اینڈریو ویسٹرن -سابق لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار -یوکے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود ہنجرا -کی خصوصی شرکت عارف چودھری


مانچسٹر کے معروف قانون دان اور کونسلر بلال بابر نے مئیر ٹریفورڈ کونسل کی چئیرئٹی کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ظہرانہ دیا -مئیر ٹریفورڈ کونسل ایمی وائٹ -پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر ممبرز برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور اینڈریو ویسٹرن -سابق لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار -یوکے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود ہنجرا -کی خصوصی شرکت -دوسرے شرکت کرنے والوں میں کونسلر وسیم حسن -کونسلر ویل جونز -کرینہ کارٹر -ولینسہ – زہیب ہاشم -ڈاکٹر علی -حمزہ خان -پولین -کھیا ہارپر -شرلی-حمزہ خان -اور دوسرے شامل تھے- کونسلر بلال بابر اور چودھری خالد ہنجرا نے تمام مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا -تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا -نظامت کے فرائض سالیسٹر بلال بابر نے انجام دیے – رائفل ٹکٹس خریدنے والوں کے کو انعامات دیے گئے -پروگرام کی تمام آمدن مئیر ٹریفورڈ کی چئیرٹیز کو دے دی گئ میزبان کونسلر بلال بابر سالیسٹر نے مئیر چیریٹی لنچ میں شریک تمام مہمانوں کا دلی شکریہ اد کیا – پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصلر جنرل طارق وزیر نے کہا کہ آج کی شاندار تقریب منعقد کرنے کا سہرا کونسلر بلال بابر کو جاتا ھے – وہ ھمیشہ کمیونٹی اور فلاحی کاموں میں بھر چڑہ کر حصہ لیتے ہیں – یوکے یورپ بزنس فورم کے صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود ہنجرا اور سابق لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ مئیر ٹریفورڈ کونسل مختلف چئیرٹیوں کے چندہ اکٹھا کرتی ھے آج چندہ اکٹھا کرنے کے لئے کونسلر بلال بابر نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے بھرپور مالی امداد دی -ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور عوامی سیاستدان افضل خان نے کہا آج بہت اچھی تقریب منعقد ھوئ ھے لیبر پارٹی نے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کی ھے اب عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا عوام کو اب پتہ چل گیا ھے کہ کنزریٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی میں کیا فرق ھے لیبر پارٹی نے الیکشن جیت کر پہلے دن غزہ فلسطین کے لئے جنگ بندی کا پیغام دیا -کونسلر وسیم حسن -کونسلر ویل جونز -شرلی -کھیا ہارپر -پولین -کرینہ کارٹر -ولینسہ -ڈاکٹر شکیل ملک چیف ایگزیگٹیو ہائیو میڈیکل اکیڈمی -ڈاکٹر یونس پرواز -زہیب ہاشم اور حمزہ خان نے کونسلر بلال بابر کی کمیونٹی خدمات کو سراہا اور آج مئیر ٹریفورڈ کی چئیرئٹی کے لئے بھی سب کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ دیا -اور کہا کہ کونسلر بلال بابر نے آج کمیونٹی کے ھر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو اچھے مقصد کے لئے اکٹھا کیا ھم انکی کمیونٹی کے لئے کام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -آخر میں مہمانوں کی تواضع ٹیسٹ آف شنواری کے مزیدار کھانوں سے کی گئ -اور کونسلر بلال بابر نے مئیر چئیرئٹی کے لئے اکٹھی ھونے والی آمدن کا چیک مئیر ٹریفورڈ کونسلر ایمی وائٹ کو پیش کی

ٹریفورڈ کونسل میں بسنے والی بین المزاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اند باہمی اتحاد و اتفاق دوسروں کے لئے قابل تقلید ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں