برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کی انتظامیہ نے فرینڈز آف دی سنٹر کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ دیا

Spread the love


مانچسٹر۔ رپورٹ عارف چودھری
رکن برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان ،برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر بورڈ آف ٹرسٹیز کے چئیرمن ناصر محمود ، پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت – بیرسٹر عامر الیاس -بین الاقوامی مکرر شیخ عبد الرحیم گرین،نائب چئیر مسلم ہیریٹیج سنٹر بورڈ آف ٹرسٹیز صائمہ علوی،چیف ایگزیکٹو کامران حسین ،ایگزیکٹو اسسٹنٹ ایان ارشد -سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن – کونسلر یاسمین ڈار -کونسلر شوکت علی -کونسلر باسط شیخ -کونسلر غزالہ صدیق -کونسلر عبدالرزاق -ڈاکٹر ہارون -امین بابر -کونسلر شہباز سرور -کمیونٹی لیڈر چئیرمین سی ایم ایم فرزانہ افضل -مصطفائیہ شریف کی چئیر مین ڈاکٹر فیصے — دیگر کی شرکت ۔ نقابت کے فرائض ڈاکٹر اسامہ میاں نے ادا کیے ۔ تلاوت کلام پاک کا شرف عبد الرحمٰن کو نصیب ہوا ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ ہیریٹیج سنٹر کمیونٹی کے اندر لیڈر شپ کے ساتھ باہمی اشتراک کو فروغ دینے میں کردار ادا کر رہی ہے ۔مضبوط لیڈر شپ ہی ہماری اصل طاقت ہو گی۔ سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار اور کونسلر نعیم الحسن نے کہا تقریب میں بین المذہب و ثقافت کمیونٹی نے شرکت کی جس سے کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا ہو گی۔نامور کاروباری سماجی و سیاسی اور کاروباری شخصیت انیل مسرت نے کہا اس طرح کے ادارے ہونے چائیں جو اقلیتی کمیونٹی کے مسائل اور انہیں حل کروانے میں مدد گار ہوتے ہیں انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کمیونٹی کی خدمت آگے سے بڑھ کر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرےگا۔ کونسلر ڈاکٹر غزالہ صدیق کونسلر باسط شیخ کونسلر شہباز سرور نے کہا ہیریٹیج سنٹر میں کمیونٹی کے لیے کثیر تعداد میں سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ ڈاکٹر ہارون اور امین بابر نے کہا کہ ہیریٹیج سنٹر میں ہر سال منعقدہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا اس طرح پندرہ سنٹرز برطانیہ بھر میں ہونے چائیں ۔نائب چئیرمن مسلم ہیریٹیج سنٹر بورڈ آف ٹرسٹیز صائمہ علوی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے بے شمار مسائل ہیں انکی مدد لے لیے سنٹر اپنا کردار ادا کر رہا ہے ہمیں اپنے مذہب،ثقافت اور شناخت پر فخر ہے ہم کمیونٹی کو تفریح مہیا کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں کمیونٹی کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ مسلم ہیریٹیج سنٹر بورڈ آف ٹرسٹیز کے چئیرمن ناصر محمود نے کہا کہ ہم مسلمان کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں منفرد سنٹر ہے جس میں چالیس سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے انکا کہنا تھا کہ سنٹر میں منعقدہ نناوے فیصد سرگرمیوں کا انعقاد بلا معاوضہ ہوتا ہے ۔
برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر بین المذاہب و ثقافت کمیونٹی کی خدمات کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے میں منفرد مقام رکھتا ہے کمیونٹی انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں