جب قیادت اپنے ورکرز سے فاصلے کر لیتی ھے تو ارکان پارٹی مایوسی کا شکار ھو جاتے ھیں،صدر پاکستان مسلم لیگ اورسیز

Spread the love

جب قیادت اپنے ورکرز سے فاصلے کر لیتی ھے تو ارکان پارٹی مایوسی کا شکار ھو جاتے ھیں اور یہی پھر پارٹیوں کی تباہی کا سبب بنتا ھے۔ محمد شفیق صدر پاکستان مسلم لیگ اورسیز برمنگھم۔

برمنگھم عارف چودھری
آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ھے اگر اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ تعاون کیا جائے اور انکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔ڈاکٹر شوکت علی۔

ڑاکٹر شوکت علی، سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ، پاکستان سے واپسی پر پارٹی اراکین نے انکے عزاز میں لنڈن برمنگھم کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکاپ عشائیہ کا اہتمام کیا اس پر تکلف دعوت میں خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ برمنگھم کے صدر جناب محمد شفیق صاحب، برمنگھم پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر جناب حافظ راسیب صاحب، پاکستان مسلم لیگ اورسیز برمنگھم کی سیکریٹری اطلاعات جناب میاں اختر میاں اور حافظ عثمان صاحب جو کہ سیکرٹری نشرو اشاعت نے شمولیت کی اسکے علاوہ کسیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے تفصیل سے پاکستان کی مجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
پاکستان کے مجودہ سیاسی اور معاشی بحران میں جو مشکلات ھیں اور ملک کے اندر دھشت گردی کے خاتمے کے لئے بھی اپنی بہادر فوج کے کردار کو سراہا جو آئے دن اپنی جانوں کا نذرانہ ملک و قوم کے لئے دے رھے ھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے تانے بانیں بذریعہ افغانستان انڈیا سے جا ملتے ھیں جو کہ پاکستان کا ازلی دوشمن ھے ۔سیکرٹری جنرل نے مزید کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اور اور شہدا کا خون کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گا ایک دن انشاءاللہ کشمیر ضرور آزادی سے ھمکنار ھو گا۔
انہوں نے آخر میں کحا اسرائیل کی فلسطین میں بربریت اس صدی کا بدترین سانع ھے اور انھوں نے زور دے کر کحا کہ تمام مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ھو کر فلسطین کے نحتے مسلمانوں کا ساتھ دینا ھو گا، بحیثیت مسلمان ھم سب کا دکھ تکلیف سانجی ھے ھم سب پر فرض ھے جحاں کحی بھی مسلمان مشکل میں ھوں انکا ساتھ دینا ھمارا فرض بنتا ھے اگر ھم نے ایسا نہ کیا تو ھم اپنے مصیبت زدہ مظلوم مسلمان بھائیوں کے ھمیشہ ھمیشہ کے لئے قرضدار رھیں گے، عین ممکن ھے کہ اللہ تعالٰی بھی ھمیں معاف نہ کرے۔
آخر میں انھوں اپنی پارٹی کے حوالہ سے کحا کہ پارٹی کو ھم نے نئے سرے سے مزید فعال کرنا ھے اور مجودہ عہدے داروں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ھوے مزید متحرک ھونے کی اشد ضرورت ھے
آخر میں صدر برمنگھم جناب محمد شفیق جو کہ بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں