کراؤن کورٹ بریڈ فورڈ کے سینئر جج پاکستانی نثراد احمد ندیم کی صاحبزادی حمنا ندیم (Humna Nadim) اور اویس کی شادی خانہ آبادی کی پروقار رنگ برنگی تقریب کا انعقاد

Spread the love


لندن عارف چودھری
کراؤن کورٹ بریڈ فورڈ کے سینئر جج پاکستانی نثراد احمد ندیم کی صاحبزادی حمنا ندیم (Humna Nadim) اور اویس کی شادی خانہ آبادی کی پروقار رنگ برنگی تقریب کا انعقاد گلاس مراقی مائ لاھور بلیک برن میں ھوا -ہال کی سجاوٹ نے ماحول کو اور رنگین بنا دیا -اور دلہن کی رخصتی بھی اچھے ماحول میں ھوئ – راچڈیل کے ممتاز عالم دین مولانا محمد عرفان چشتی نے نکاح پڑھایا -مولانا محمد عرفان چشتی نے ھمنا ندیم اور اویس کی ازواجی زندگی پر سکون خوشگوار گزرنے کے ساتھ نیک اولاد کے لئے خصوصی دعا کرتے ھوئے اہل خانہ اور بالخصوص جج احمد ندیم کو دلی مبارکباد دی – شادی میں برطانیہ بھر سے سیاسی کاروباری مزہبی اور سول سروس سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت کی جن میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -ہاؤس آف لارڈ کے ممبر واجد خان – قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر خان -سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم -برطانیہ کے پراپرٹی ٹائیکون اور سابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انیل مسرت -نبیل مسرت -افتخار مجید – پی ٹی آئ برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار -بیرسٹر عامر الیاس -اعجاز -کلاش کلاتھنگ گروپ کے چئیرمین میاں اشفاق -کنسلٹنٹ ڈاکٹر سیلمان شاھد -ورلڈ وائڈ کے زاھد اقبال – انجینئر توقیر قدیر-ہارٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر امجد خان -شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں