آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن برطانیہ کے تحت پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں مینا بازار کا انعقاد

Spread the love

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل کی زوجہ اور اپوا کی چئیر پرسن نادیہ طارق اور قونصل جنرل طارق وزیر خان کی خصوصی شرکت

مانچسٹر ، عارف چودھری
: آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن برطانیہ کے تحت پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں مینا بازار کا انعقاد ہوا ۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل کی زوجہ نادیہ وزیر خان -قونصل جنرل طارق وزیر خان – کمیونٹی ویلفئر آتاشی مصباح نورین -کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی -، اپوا برطانیہ کی جنرل سیکرٹری صابرہ ناہید چودھری جوائنٹ سیکرٹری رضیہ صدیق -اپوا کی سینئر ایگزیگٹیو ممبر کومل خان -کمیونٹی لیڈر سمیرا -وائس چئیرمین عابدہ غزوی -صائمہ اور مشعل خان عرف پنکی- سیما شیخ کی قیادت میں برنج گروپ کی خصوصی شرکت ۔ مینا بازار میں مختلف اقسام کے سٹال لگائے گئے تھے -اس موقع پر مہمان خصوصی قونصل جنرل طارق وزیر اور اپوا کی چئیر پرسن نازیہ طارق وزیر نے کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر خیراتی کاموں میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے ایسی تنظیمیں پاکستان میں غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے رقم بھیجتی ہیں جس سے انہیں مدد ملتی ہے۔ اپوا کی روح رواں اور جنرل سیکرٹری صابرہ ناہید نے کہا کہ مینا بازار کے انعقاد سے ہونے والے منافع کو ہم کراچی میں یوسف گوٹھ سکول کی مالی مدد کرتے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم کو ممکن بنایا جا سکے۔ وائس چئیر مین عابدہ غزوی اور جوائنٹ سیکرٹری رضیہ صدیقی نے کہا کہ مینا بازار کا انعقاد چار سال بعد کیا گیا اس کا بنیادی مقصد رقم جمع کر کے خیراتی کاموں کی مالی مدد کو ممکن بنایا جا سکے -کمیونٹی ویلفئر آتاشی مصباح نورین اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی نے اپوا کی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ھم اپوا کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ اپوا سے سولہ سال سے تعلق رکھنے والی سینئر ممبر کومل خان -کمیونٹی لیڈرز سمیرا -اور صائمہ اور مشعل خان عرف پنکی اور مینا بازار میں شریک دیگر خواتین نے بھی اپوا برطانیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کئ ایک منصوبہ جات کی مالی معاونت کے لیے اپوا رقم جمع کر کے بھیجتی ہے ہم ان سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔آخر میں جنرل سیکرٹری اپوا صابرہ ناہید چودھری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور رائفل ٹکٹس کی قرعہ اندازی پر انعامات بھی دیے گئے

آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن برطانیہ کی خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ خدمات کو کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں