: ڈاکٹرز ان ڈسٹرس کی جانب سے پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور نرسوں نے دوران ملازمت کام کی زیادتی سے خودکشی کرنے والوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رائل اولڈہم ہسپتال ایجوکیشن سنٹر کے احاطہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان اور اولڈہم کئیر آرگنائزیشن کے چیف آفیسر ڈاکٹر ایلسٹر گریگ کی خصوصی شرکت ۔
عارف چوہدری
: ڈاکٹرز ان ڈسٹرس چیرٹی تنظیم کی جانب سے پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور نرسوں نے دوران ملازمت کام کی زیادتی سے خودکشی کرنے والوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رائل اولڈہم ہسپتال ایجوکیشن سنٹر کے احاطہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان اور اولڈہم کئیر آرگنائزیشن کے چیف آفیسر ڈاکٹر ایلسٹر گریگ کی خصوصی شرکت ۔مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان نے کہا کہ میرے لیے باعث فخر و اعزاز ہے کہ ان ڈاکٹروں اور نرسوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مدعو ہوں جنہوں نے کام کی زیادتی سے خودکشی کی ہم انکی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج عقیدت تحسین پیش کرتے ہیں ۔ میڈیکل چیف آفیسر الیسٹر گریگ نے کہا کہ ہمارے لیے آج خاص دن ہے ہم محکمہ صحت میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والوں کو کام کے دوران کام کی زیادتی سے پیش آنے والے ذہنی دباؤ کو خراج تحسین پیش کریں ہم انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسی لیے آج پودے لگا کر ان سے باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔چیپلنسی سروس کے مینجر ایلنگ نے کہا کہ جب آپ مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہوں اور بے یارو مددگار ہو تو ایسے میں امید ہی روشنی کی کرن ہوتی ہے ۔ پودے لگانے کا مقصد جسطرح درختوں سے موسم سرما میں پتے جھڑ جاتے ہیں لیکن سرما میں وہی درخت سر سبز و شاداب ہوتے ہیں ایسے ہی انسان پر جب مشکل وقت آتا ہے اسکے بعد بہار کی امید رکھنی چاہیے ۔ ڈاکٹر اننتا دیوی نے بھی ڈاکٹروں اور نرسوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پودے لگانے کی مہم کو خوش آئند قرار دیا ۔ ڈاکٹرز ان ڈسٹرس چیرٹی کی چیف ایگزیکٹو این پول نے کہا کہ اپنی دیکھ بھال کریں یقیناً سورج نکل کر اپنی روشنی پھیلائے گا
ڈاکٹرز ان ڈسٹرس چیرٹی تنظیم نے پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے زہنی دباؤ کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھونے والوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پودے لگا کر انکی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیا