رپورٹ عارف چودھری
برٹش پاکستانی کرسچین یوکے نے ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے سانحہ پر ساؤتھ پورٹ حادثہ کی جگہ دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا -اور تین معصوم بچیوں کی موت پر انکے خاندان اور پوری کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا –
اس موقع پر برٹش پاکستانی کرسچین کمیونٹی یوکے کے روح رواں اور دعائیہ تقریب کے آرگنائزر چودھری کامران سہیل نے کہاکہ ھم اس کمیونٹی کا حصہ ہیں اور اس واقعہ پر انتہائ افسردہ ہیں –
تقریب میں برطانیہ بھر سے کر سچین کمیونٹی نے فیملیوں کے ساتھ شرکت کی -اور خصوصی دعائیہ کلام پیش کیا گیا –
تقریب میں شریک کرسچین کمیونٹی کے دوسرے راہنماؤں نے اس افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور پچھلے ھفتے کو ہونے کو ہونے والے حملے میں تین معصوم بچیوں کی موت پر افسوس کا اظہا کیا اور والدین کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا -شرکاء نے مختلف قسم کے بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے
آخر میں برٹش پاکستانی کرسچین کمیونٹی کی جانب سے پھول چڑھائے گئے