مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری
دکھی انسانیت کی خدمت اور بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحادواتفاق پیدا کرنے میں پیش پیش عظیمیہ فاؤنڈیشن کے آرگنائزر نصراللہ مغل اور کوآرڈینیٹر مرزا بشیر عظیمی اور انکی ٹیم نے مانچسٹر کے عثمانیہ ہال میں بائیسویں سالانہ آدم ڈے کا انعقاد کیا ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ، ہائ شیرف گریٹر مانچسٹر ڈاکٹر ایمن نیل -مئیر ٹریفورڈ کونسلر ایمی وائٹ -ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر کرمائن گرمشاہ -ڈین راجرز گویندر – کی خصوصی شرکت ۔ دوسرے شرکت کر نے والوں میں انگاک آرگنائزر الفلاح مانچسٹر فیسٹیول -سٹیفن چونگ سالیسٹر -اکٹر جیری -ندی سنہا-کونسلر وسیم حسن -کونسلر رب نواز -کونسلر احمد علی -کونسلر سالیسٹر عمران رضوی – کونسلر باسط شیخ -شہاب ادریس -سابق ایس ایس پی آزاد کشمیر مشتاق حسین -طارق محمود -جرمی فلپ- ایسٹرن پرل کے محمد عرفان -اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات شامل تھیں – بانی عظیمیہ فاؤنڈیشن حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی خصوصی سپیچ ٹی وی سکرین دکھائ گئ -تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والے بچوں نے اپنی پرفارمنس سے ہال میں موجود لوگوں کے دل جیت لئے -بعد میں بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا -خصوصی مراقبہ بھی کروایا گیا -اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -نے کہا کہ آج کل کے حالات کے مطابق عظمیہ فاؤنڈیشن کو 22 ویں سالانہ آدم ڈے کرانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں-اس دن کی مناسبت حضرت آدم علیہ اسلام ھے -اسکا مقصد ہماری صفوں کے اندر اتحاد ھونا چاہئے -کونسلر رب نواز -کونسلر وسیم حسن اور کونسلر سالیسٹر عمران رضوی نے کہا کہ بحثیت انسان رنگ و نسل مزہب سے بالاتر ھو کر ھماری پہچان ایک ھے -آدم ڈے منانے کا مقصد کمیونٹی کے اندر باہمی اتفاق و یگانگت امن کو فروغ دینا ھے -ہائ شیرف ڈاکٹر ایمن نیل -چائنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین سالیسٹر سٹیفن چونگ اور ڈین راجرز گویندر کا کہنا تھا کہ گریٹر مانچسٹر میں بین الثقافتی کمیونٹی کو یکجا رکھنے کے لئے عظیمیہ فاؤنڈیشن کا اہم کردار ھے -آدم ڈے پر کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر جمع ھوتی ھے -جس سے باہمی اتحاد و اتفاق پیدا ھوتا ھے – مئیر ٹریفورڈ کونسلر ایمی وائٹ -انگاک آرگنائزر الفلح فیسٹول -کمیونٹی راہنما ندی سنہا -سابق ایس ایس پی آزاد کشمیر مشتاق حسین اور دوسروں کا کہنا تھا -عظیمیہ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ ہر سال آدم ڈے پر کمیونٹی کے تمام مزاہب کی کمیونٹی کو ایک چھت تلے اکٹھا کرتی ھے -جس سے تمام کمیونٹی میں اتحاد اور محبت بڑھتی ھے -عظیمیہ فاؤنڈیشن کے آرگنائزر نصراللہ خان مغل اور کوآرڈینیٹر مرزا بشیر عظیمی نے کہا کہ اس دن کا خاص مقصد مانچسٹر میں بسنے والی بین الثقافتی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ھے تاکہ معاشرے کے اندر امن اور باہمی ہم آہنگی پیدا ھو جو کہ صحت مند معاشرے کے لئے انتہائ ضروری ھے – آخر میں مہمانوں کی ایسٹرن پرل کے مزیدار لاھوری کھانوں سے تواضع کی گئ
عظیمیہ فاؤنڈیشن پچھلے بائیس سالوں سے حضرت آدم علیہ السلام کی مناسبت سے آدم ڈے کا انعقاد کر کے مانچسٹر میں بسنے والی بینالثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رھی ھے