قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر برطانیہ میں پاکستان کا 77 واں یوم آزادی منایا گیا

Spread the love

نوید خان (یو جی نیوز مانچسٹر) پاکستان کا 77 واں یوم آزادی آج قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں منایا گیا۔
قونصلر جنرل طارق وزیر نے پس منظر میں قومی ترانے کے ساتھ پاکستانی پرچم لہرایا جسے تمام حاضرین نے گایا۔
اس پرمسرت موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوم کے نام پیغامات قونصلیٹ کے سینئر افسران نے حاضرین کو پڑھ کر سنائے ۔ دونوں رہنماؤں نے آزادی اور تحفظ کے لیے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا،ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہی آپس کی محبت اور متحد رہنے میں ہیں ۔پیغامات میں کشمیری عوام کی اخلاقی، قانونی اور سفارتی حمایت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ پاکستانی ثقافتی گانوں پر

مقامی گلوکاروں نے پرفارم کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔
تقریب میں مانچسٹر کے لارڈ میئرز، ایم پی افضل خان، خیبر پختون خواہ کے رکن صوبائی اسمبلی بشریٰ عارف اور ان کے شوہر سابق ایم پی اے عارف یوسف، بچوں، اہل خانہ اور گریٹر مانچسٹر کے اطراف کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کونسل جنرل طارق وزیر اور ان کی اہلیہ نے پاکستان کی 77 ویں یوم ازادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ وطن سے دور اپنے وطن کی آزادی کا جشن منانا اللہ کی طرف سے بہت بڑا انعام ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کے لیے دعا کرنی چاہیے، اللہ تعالیٰ ان کو جلد آزادی کی نعمت سے نوازیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواں جیسے بھی حالات ہوں ہم سب کو متحد ہو کر اپنے ملک کی خوشحالی کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں