برطانیہ کے قانون دان سید شہزاد بخاری نے بری میں ھائی لئگل سولیسٹرز کی نئی برانچ ورک پلیس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن رپورٹ عارف چودھری

برطانیہ کے شہر بری میں کمیونٹی کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لئے مقامی کمیونٹی کی درخواست پر سولیسٹر مسز شبینہ سلیم جو ہائی لیگل سولیسٹرز کی چیف ایگزیگٹیو اور یو کے کی لیگل انڈسٹری کی well known اور ماہر قانون دان ہیں اور برطانیہ کے قانون دان سید شہزاد بخاری نے بری میں ھائی لئگل سولیسٹرز کی نئی برانچ ورک پلیس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں لائر سید شہزاد بخاری اور ٹرینی سولیسٹر حارث وقار، ٹیم کے ہمراہ قانونی فرائض سرانجام دیں گے ہائ لیگل سولیسٹرز (HIGH LEGAL SOLICITORS) اس سے پہلے Accrington میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بری میں آفس کا افتتاح خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سابق مئیراور کونسلر شاہینہ ہارون کے ہاتھوں ھوا جس میں مقامی کونسلرز اورکاروباری شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈپٹی لیڈر بری کونسلر تیمور طارق-کونسلر شہباز عارف -کونسلر بابر ابراھیم، کونسلر عمرانہ فاروق, پاکستان اور برطانیہ کے ماہر قانون دان سید شہباز بخاری اور بری کی ہر دل عزیزاور کاروباری شخصیت وقار احمد جنھوں نے بری کمیونٹی کے ہمیشہ خدمات سرانجام دی ہیں بھی شامل تھے -اس موقع پر ہائ لیگل سولیسٹرزکی جانب سے مسز شبینہ سلیم کا کہنا تھا کہ ھم بری کے لوگوں کے جو بھی قانونی معاملات یا مسائل ھیں ان کے بہتر حل کے لیئے لوگوں کو نہ صرف آگاہی فراہم کریں گے بلکہ انھیں بہترین لیگل سروسزز بھی فراہم کریں گے -برطانیہ کے ماہر قانون دان سید شہزاد بخاری نے کہا کہ ہم نے بری کی کمیونٹی کودرپیش قانونی مسائل کے حل کے لئے انکے اپنے ٹاون بری میں آفس open کیا ہے تا کہ ہم بری کے لوگوں کے لیے ذیادہ بہترخدمات سرانجام دے سکیں-ٹرینی سولیسٹر حارث وقار جو کہ خود بھی بری سے تعلق رکھتے ہیں اور بری کمیونیٹی کے بہت سرگرم رکن ہیں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کمیونٹی کے لیے پہلے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ھیں اور اب سولیسٹر بن کر زیادہ بہتر طریقے سے اپنی کمیونٹی کو serve کر سکیں گے- مہمان خصوصی سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون اور ڈپٹی لیڈر بری کونسل تیمور طارق نے ہائ لیگل سولیسٹرز کی مسز شبینہ سلیم، سید شہزاد بخاری، حارث وقار اور انکی ٹیم کا بری میں آفس کھولنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا امید ھے آپ کمیونٹی کے قانونی مسائل حل کرنے میں مدد دیں گے -بری کونسل کا تعاون ھمیشہ آپکے ساتھ ھو گا – کونسلر شہباز عارف اور کونسلربابر ابراہیم نے کہا ھم امید کرتے ہیں کہ ہائ لیگل سولیسٹرز بری میں بھی کمیونٹی کی خدمت کریں گے -کاروباری شخصیت اور حارث وقار کے والد جناب وقار احمد نے اوپننگ ceremony پر آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں