لندن رپورٹ عارف چودھری
چودھری اعجاز پارس اور چودھری وقاص اعجاز نے چودھری امتیاز بھاگڑی کے اعزاز میں ڈنر میں شریک کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں سماجی سیاسی شخصیت چودھری اختر ملوانہ -کونسلر چودھری آفتاب حسین -ملک معراج جہانگیر خان راولپنڈی -میر امان اللہ -اشفاق چیمہ -بیرسٹر چودھری عاصم حسین -چودھری ارشد اولڈھم -اشفاق چیمہ سپین شامل تھے -سب سے میزبان چودھری اعجاز فارس اور چودھری وقاص اعجاز فارس نے مہمان خصوصی چودھری امتیاز بھاگڑی کا مانچسٹر آنے پر ویلکم کرتے ہیں اور ڈنر میں شریک تمام مہمانوں کا بھی دلی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ مختصر وقت میں ھماری دعوت میں تشریف لائے -مہمان خصوصی چودھری امتیاز بھاگڑی نے میزبان چودھری اعجاز پارس اور چودھری وقاص اعجاز کا انکے اعزاز میں ڈنر دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ کے دورے کے درمیان اوورسیز پاکستانیوں سے مل کر بہت خوشی ھوئ -تارکین وطن کا مادر وطن کے ساتھ محبت و الفت کا رشتہ متاثر کن ھے -اور سیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے خاص طور پر پی آئ اے کی بحالی کے لئے پاکستان جا کر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف سے ملاقات کرکے بات کرونگا ان کو اوورسیز پاکستانیوں سے بہت محبت ھے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی محنت اور لگن سے بہت جلد پاکستان ترقی کی جانب گامزن ھو گا -اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالات بہت بہتر ہیں -کاروباری سماجی سیاسی راہنما چودھری اختر نے چودھری امتیاز بھاگڑی کے اعزاز میں استقبالیہ دینے پر چودھری اعجاز پارس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہئے تب ھی پاکستان مزید ترقی کرے گا -کونسلر چودھری آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ چودھری امتیاز بھاگڑی محبت کرنے والے سیاستدان ہیں جب سے برطانیہ آئے ہیں ہر روز برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی ان کے اعزاز میں دعوتیں کر ہے ہیں – ملک معراج جہانگیر خان آف پنڈی نے کہا کہ میں کئ دفع برطانیہ کا وزٹ کر چکا ھوں-اوورسیز پاکستانیوں کا دل اپنے وطن پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے -اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں -میں بہت جلد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت پاکستان سے مل کر ایک پروگرام شروع کر رہا ھوں .
آخر میں مہمانوں کی تواضع ترکش کے لزیز کھانوں سے کی گئی.برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کا مادر وطن کے ساتھ محبت و لگاؤ کا لازوال رشتہ قابل رشک ھے
