روچڈیل میں کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کے مثالی کام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مقامی نوجوان حسن علی نے تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن رپورٹ عارف چودھری
روچڈیل میں کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کے مثالی کام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مقامی نوجوان حسن علی نے تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔ مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی ۔مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ مقامی سطح پر نوجوانوں کی فارغ وقت میں کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات قابل ستائش ہیں ہم انکے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔تقریب کے میزبان نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ حسن علی نے کہا کہ ہم نے تیس نوجوانوں اور سینئر صحافی عارف چودھری اور کشمیری راہنما فلمساز ظفر علی کو کمیونٹی کی رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے صلہ میں ایوارڈ سے نوازا ہے مانی اور اسد نے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کروانے میں میری معاونت کی ۔ کونسلر امبر نسآ اور کونسلر منام الٰہی اور نوجوان جمال نے کہا کہ تقریب میں شرکت نوجوانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے کمیونٹی کے لیے انکی رضاکارانہ خدمات قابل ستائش ہیں ۔ تقریب تقسیم انعامات میں شریک دیگر نوجوانوں نے بھی رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کی خدمات کے صلہ میں انہیں ایوارڈ سے نوازنے کو دوسرے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا کشمیری لیڈر فلمساز ظفر اقبال نے حسن علی اور انکی ٹیم معاشرے کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔مجھے ایوارڈ سے نوازنے پر انکا شکریہ ادا کرتا ھوں

روچڈیل میں نوجوان نسل کی کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات کا اعتراف کر کے انہیں ایوارڈ سے نوازنا دوسرے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں