محبوب رب العالمین٫رحمتہ الالعالمین٫ختم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے جشن ولادت کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ سے ایک عظیم الشان جلوس نکا گیا

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار) محبوب رب العالمین٫رحمتہ الالعالمین٫ختم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے جشن ولادت کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ سے ایک عظیم الشان جلوس زینت الاولیاء شہنشاہ زماں حضرت قاری محمد مقصود افضل، صاحبزادہ غلام مصطفیٰ ،صاحبزادہ محمد خالد،مفتی محمد فیاض قادری کی زیر قیادت نکالا گیا جو مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکز میلاد پر اختتام پذیر ہوا ۔ قبل ازیں آستانہ عالیہ کے منتظم اعلی صاحبزادہ محمد منصور افضل کی زیرنگرانی ایک روح پرور محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں سمبڑیال ،سیالکوٹ،ڈسکہ،گجرات،میراں پنڈی ،گوجرانوالہ حافظ آ باد، چکوال ہری پور شریف، کرل شریف،لاہور اور دیگر علاقوں سے انیوالے ہزاروں غلامانہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے شرکت کی محفل نعت صلوٰۃ و سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر حاضرین کے لئے طعام اور تبرک کا انتظام کیا گیا تھا ۔ پولیس اور 1122 کے اہلکار بھی جلوس کے ساتھ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں