پیراپلیجک سنٹر پشاور کی طرف سے چیف اکرام الدین کو توصیفی سند سے نوازا گیا۔

Spread the love

توصیفی سند ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت اور پیراپلیجک سنٹر پشاور کے ساتھ بھرپور باہمی تعاون پر دیا گیا۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیف اکرام الدین کو پیراپلیجک سنٹر پشاور کی طرف سے توصیفی سند سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے معروف ادارہ پیراپلیجک سنٹر پشاور خیبر پختون خواہ کی طرف سے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے پاکستانی نژاد یورپی جرنلسٹ اکرام الدین کو توصیفی سند سے نوازا گیا۔توصیفی سند پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید محمد الیاس اور چیئرمین پیراپلیجک سنٹر پشاور مسٹر ضیاء الرحمن کی طرف سے دیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر سید محمد الیاس نے کہا کہ چیف اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور کیلئے ہمیشہ بہترین نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کوریج پر ان کی لازوال خدمات کو سرا,ھتا ہوں۔ اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید محمد الیاس اور چیئرمین پیراپلیجک سنٹر پشاور مسٹر ضیاء الرحمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور پیراپلیجک سنٹر پشاور کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں