دینہ جہلم پبلک ٹرانسپورٹ ، یونیورسٹی تا جہلم شہر کرایہ 100 روپے چارج کرنے لگے

Spread the love

جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) دینہ جہلم پبلک ٹرانسپورٹ ، یونیورسٹی تا جہلم شہر کرایہ 100 روپے چارج کرنے لگے ، یونیورسٹی سے شہر کا کرایہ 80 روپے ہے ، اڈا مینجر عباس ڈار ، زائد کرایہ وصولی استفسار پر کنڈیکٹرز ہم سے بدتمیزی کرتے ہیں ، آر ٹی سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر جہلم نوٹس لیں ، یونیورسٹی طالبات کی میڈیا سے گفتگو ، تفصیلات کے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کی طالبات نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یونیورسٹی سے جہلم شہر آتے ہوئے دینہ جہلم ویگنوں والے ہم سے 100 روپے کرایہ چارج کرتے ہیں ۔ زائد کرایہ لینے پر جب ہم اُن سے وجہ پوچھتےہیں تو کنڈیکٹرز ہم سے بدتمیزی پر اُتر آتے ہیں ۔ اس حوالے سے جب ویگن سٹینڈ جہلم کے اڈا مینجر عباس ڈار سے رابطہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ دینہ سے جہلم کا کرایہ 100 روپے جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے جہلم شہر کا کرایہ 80 روپے ہے ۔ یونیورسٹی طالبات نے آر ٹی سیکرٹری جہلم اور ڈپٹی کمشنر صاحبہ جہلم سیدہ رملہ علی سے دینہ جہلم پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں