مسجد اے جی پی آر کالونی جی نائن ٹو اسلام اباد سے صبح نو بجے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جلوس نکالا گیا، ،ہزاروں افرادکی شرکت

Spread the love


سوشل میڈیا ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے اس سے بچیں اور اپنے آپ کو اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے میں کردار ادا کریں،علامہ عبدالغفور نجم
اسلام آباد()جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جلوس الرحمن مسجد اے جی پی آر کالونی جی نائن ٹو اسلام اباد سے صبح نو بجے نکالا گیا اور جی نائن ٹو میں مسجد سیدنا علی میں علامہ محمد اقبال نعیمی کے ہمراہ جلوس جی نائن ٹو مرکز سے ہوتا ہوا پشاور موڑ پر اختتام پذیر ہوا ۔جلوس کی قیادت حضرت مولانا پروفیسر عبدالغفور نجم علامہ محمد اقبال رحیمی علامہ اعجاز چوراہی علامہ محمد اسلم ضیائی قاری شید باز قاری ثقلین اور سماجی شخصیت ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاہی نے کی، اس موقع پر علما ئے کرام نے وطن عزیز کے لیے اور اس کی سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دعا فرمائی ،علامہ عبدالغفور نجم نے اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹک ٹاک استعمال کرنے کے بجائے موبائل کو غلط استعمال کرنے کے بجائے دین اسلام پر اپنی توجہ دیں اور اسلامی زندگی گزار کر اخرت کے لیے اپنا سامان اکٹھا کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ آج کل سوشل میڈیا ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے اس سے بچیں اور اپنے آپ کو اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے میں کردار ادا کریں،حضرت علامہ مولانا محمد اقبال نعیمی نے جلوس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں صحیح معنوں میں اسلامی زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے آج کا دن وہ عظیم دن ہے جس میں ہمارے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے اور کفر کے بادل چھٹ گئے ہمیں یہ دن تمام دنوں سے خوشی کے طور پہ منانا چاہیے کیونکہ اسی عظیم ہستی کی وجہ سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ خدا ایک ہے اور وہی عبادت کے لائق ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیاں گزاریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں