نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکول کے وفد کی چیئر مین نیپس وزیرآباد نعیم خاور کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑسے ملاقات

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکول کے وفد کی چیئر مین نیپس وزیرآباد نعیم خاور کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑسے ملاقات،وفد میں ایڈووکیٹ عدنان شکر گورائیہ،محمد فیاض، بلال وزیر چیمہ، آفتاب صادق چیمہ اے ای او، ثاقب شعیب صاحب ڈپی ڈی ای او شامل تھے۔ میٹنگ میں ٹرانسپورٹ کے متعلقہ ایشوز پر بات کی گئی ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں اور رکشے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوں گی، ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے خدشات کے پیش نظر فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور لوڈنگ چونکہ خادثات کا سبب بنتی ہے اس لیے اوور لوڈنگ کرنے والے کے ساتھ بھی یہی سلوک ہو گا،اس کے علاوہ ضلع وزیرآباد میں سکول وین یا رکشہ ڈرائیور کا لائسنس ہونا ضروری ہے، علاوہ ازیں قانونی کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد رب نواز چڈھڑ نے تمام مطالبات کو تسلیم کیا اور موقع پر وارڈن پولیس اور پنجاب پولیس کو ہدایات دیں اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں