تنظیم تاجران ریلوے روڈ وزیر آباد کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) تنظیم تاجران ریلوے روڈ وزیر آباد کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈ طارق جاوید ملک،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،جنرل سیکرٹری تنظیم تاجران ریلوے روڈ محمد طارق طور،باؤ سجاد فاروق،علامہ سید احمد رضا شاہ،افتخار حسین صدیقی،میر ماجد علی سالار،ملک رضوان،احسان اللہ گوندل،محمد اکبر،ذیشان طارق،غلام جیلانی، خرم رؤف،حاجی محمد فاروق،نجیب الرحمن،طارق مدنی ودیگر خطاب کررہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ رحمت العالمین ؐ کی بعثت سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے،آپ ؐ مخلوق خدا کی ہدایت اوران کو جہنم کی آگ سے بچانے کے لئے دعوت وتبلیغ کرتے رہے آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی حقانیت کاپرچم بلند ہے،حضورؐ کی محبت ہی دین اسلام کی پہلی شرط ہے اس کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتاہرمسلمان کیلئے نبی کی ناموس سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہونی چاہئے نبی سے محبت کا تقاضہ ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات پر حقیقی طور پر عمل کیا جائے، دین سے دوری کی وجہ سے ہم مشکلات کا شکار ہیں اللہ کے احکامات اور اس کے رسولؐ کی سنت پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی، کامل ایمان ہی بخشش و نجات کا ذریعہ ہے ہمیں دنیاوی فکر چھوڑ کر آخر ت کی فکر کرنی چاہئے،مسلمان اپنی حقیقت کو پس پشت ڈال کر اغیار کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ ہی مددگار ہے اگر کامیابی چاہیے تو دین اسلام کو اپنی زندگیوں میں مکمل شامل کر لو۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں