محفل میں نعت خوانی درود و سلام اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا
مانچسٹر( نوید خان اردو گلوبل نیوز ) مانچسٹر کے علاقے سٹریڈ فورڈ میں سید شاہد حسین بادشاہ نسبت رسولی کشکہ شریف کے صاحبزادگان پیر سید زاہد حسین بادشاہ اور پیر سید مجاہد حسین بادشاہ کی جانب سے محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔اس روح پرور محفل میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل میں نعت خوانی درود و سلام اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔پیر سید مجاہد حسین بادشاہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ کو آپ ﷺ کے اخلاق حسنہ کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر پیر سید زاہد حسین بادشاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی سب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور اتباع نصیب فرمائے۔محفل کے اختتام پر لنگر کا زبردست اہتمام کیا گیا اور اجتماعی دعا کی گئی۔