اردو گلوبل نیٹ ورک ( رپورٹ صابرہ ناہید بیورو چیف) ویمن گروپ کی جوائنٹ سیکرٹری ثوبیہ خان نے اپنی شادی کی ریسیپشن مانچسٹر کے ایک ریسٹورنٹ میں منعقد کی ۔ جس میں انھوں نے اردو گلوبل نیٹ ورک کی ٹیم اور اپنے فیملی ممبرز کو مدعو کیا ۔ ایم پی ڈاکٹر افضل خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جس میں افضل خان، اردو گلوبل کے بانی شہزاد مرزا ، ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال ، آرٹ اینڈ کلچر کی وائس پریذیڈنٹ مشعل عقیل ، انٹرنیشنل نعت کونسل کی صدر رضیہ چوہدری نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ھمایوں صاحبزادہ نے لڑکے عدیل خان کی طرف سے مبارکباد کا پیغام دیا ۔ جبکہ صابرہ ناہید صدر آرٹ اینڈ کلچر نے نئے جوڑے کی خوشحالی اور کامیاب زندگی کے لئے دعائے خیر کی۔ مشہور گلوکار و گلوکارہ ظہیر لاکھیرا اور فریدہ لاکھیرا نے خوبصورت میوزک اور آواز سے محفل کو محظوظ کیا ۔ مشعل عقیل ، رضیہ چوہدری ، فائقہ صاحبزادہ اور ھمایوں صاحبزادہ نے اپنی مدھر آوازوں میں گانے گا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں پرتکلف کھانے کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔
