الرحمت انٹر نیشنل ٹرسٹ مانچسٹر کے بانی و چئیرمین بشارت علی وائس چئیرمین محمد اشفاق ٹریزر محمد ایوب نے راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد سے مئیر پارلر میں خصوصی ملاقات کی

Spread the love


لندن رپورٹ عارف چودھری
انٹرنیشنل فلاحی تنظیمالرحمت انٹر نیشنل ٹرسٹ مانچسٹر کے بانی و چئیرمین بشارت علی وائس چئیرمین محمد اشفاق ٹریزر محمد ایوب نے راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد سے مئیر پارلر میں خصوصی ملاقات کی – اور کونسلر شکیل احمد کو مئیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی -مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے الرحمت انٹر نیشنل ٹرسٹ کے وفد کو انکے برطانیہ -پاکستان -افغانستان اور آزاد کشمیر میں کمیونٹی خدمات پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور مئیر بیج لگائے -وفد میں شامل ممبران نے مئیر بک میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے – الرحمت انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چئیرمین بشارت علی نے مئیر شکیل احمد کی جانب سے کمیونٹی کے خدمات پر اپنے ٹرسٹ کی جانب سے خصوصی شیلڈ دی -اس موقع پر مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ الرحمت انٹرنیشنل ٹرسٹ دنیا بھر میں فلاحی کام انجام دے رھا ھے -میرا تعاون ھمیشہ ان کے ساتھ رھے گا -اس موقع پر الرحمت ٹرسٹ کے بانی و چئیرمین بشارت علی نے راچڈیل کے مئیر شکیل احمد کا انکو مئیر پارلر میں بلانے پر شکریہ ادا کیا -ان کا مزید کہنا تھا کہ مئیر شکیل احمد کی راچڈیل کی کمیونٹی کے لئے بہت خدمات ہیں اس پر ھم انہیں خراج ٹحسین پیش کرتے ہیں
شرکاء نے ملاقات پر اس بات کا آعادہ کیا کہ باہمی روابط مزید مضبوط بنانے سے ہی ایک دوسرے سے ماہرانہ استفادہ حاصل کیا جا سکتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں