لندن رپورٹ عارف چودھری
جامعہ محمدیہ کے زیر انتظام یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنسز کی 12ویں سالانہ تقریب اسناد کا انعقاد یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں ہوا ۔ یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنسز کے سربراہ و پرنسپل شیخ احمد دباخ اور راجہ ظفر اقبال نے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ اکیڈمی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے اساتذہ ، اکیڈمی سے فارغ التحصیل طالبات کی شرکت ۔ شیخ احمد دباخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنسزنے پچھلے 12 برسوں سے طالبات کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم میں اعلی تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے تاکہ اگر خواتین دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ ہوں گی تو آنے والی نسل صحت مند معاشرے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے گی ۔ انہوں نے کہا ہم نے سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے دین اسلام اور خواتین کی تعلیم و تربیت کے پیغام کو بین الاقوامی سطح تک پہنچایا جائے -یوکے اکیڈمی آف اسلامک سائنسز میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی اساتذہ بشری ہیڈ برمنگھم کیمپیس اور ہیڈ ایڈمن کا کہنا تھا کہ ہم دین قرآن و احادیث کی تعیلم دینے کے ساتھ اس پر توجہ دیتے ہیں کہ عملی زندگی میں کیسے اس پر عمل کیا جائے ۔تقریب کے روح رواں راجہ ظفر اقبال نے کہا کہ بچیوں کے لئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بے انتہا ضروری ہے آگے جا کر انہوں نے آنے والی نسل کی تربیت کرنی ھے -ماں کی تعلیم و تربیت اچھی ھو گی تو بچیوں کا مستقبل روشن ھو گا -اکیڈمی سے فارغ التحصیل طیبہ ایمان اور عتبہ شعیب نے کہا کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ انہوں نے اسلامی تعیلم بھی حاصل کی تاکہ آنے والی زندگی کو اچھے طریقے سے گزار سکیں۔ شیخ احمد دباخ نے فارغ التحصیل طالبات میں اسناد پیش کیں ۔ شیخ احمد دباخ نے امت مسلمہ ،دکھی انسانیت اور بیماروں کی شفایابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
