برطانیہ کے ممتاز قانون دان اور پاکستان لائرز ایسوسی سیشن برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک کو وائس چئیرمین پنجاب اوورسیز کمیشن مقرر کر دیا گیا

Spread the love

لندن عارف چودھری

برطانیہ کے ممتاز قانون دان اور پاکستان لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک کو وائس چئیرمین اوورسیز کمیشن پنجاب مقرر کر دیا گیا یاد رھے کہ وہ پہلے او پی ایف گورنرز باڈی کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں -وہ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے پہلے وائس چئیرمین رہ چکے ہیں -وہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے قریبی ساتھیوں میں ہیں -انہوں نے ھمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائ -اسی وجہ سے وہ اوورسیز پاکستانیوں میں بہت مقبول ہیں -ان کی وائس چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بننے پر دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی بہت خوش ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے – انہوں نے مسلم لیگ ن کی دنیا بھر میں تنظیم سازی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ھے اوورسیز پاکستانیوں نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے عہدے پر تعینات کرنے پر مسلم لیگ ن کے قائد -وزیر اعظم شہباز شریف -نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دلی شکریہ ادا کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں