لندن رپورٹ عارف چودھری
کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر روچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو زلف احمد کے تعاون سے قوت یاداشت سے محروم افراد کو نیشنل ہیلتھ سروس کی جانب سے دی گئی سہولیات برائے آگاہی دین کے بارے میں خصوصی ورکشاپ کو انعقاد ۔ مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد،کشمیر یوتھ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو زلف احمد- کونسلر ثمینہ ظہیر -شنزینا -سہارا سوسائٹی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی شگفتہ ماجد ،نرس لینزی ،روچڈیل مائنڈ کے فلپس ، نیشنل ہیلتھ سروس گریٹر مانچسٹر کی نمائندہ ملیٹا -طارق -اسماء – مبہا باجی کے علاوہ قوت یاداشت کی مرض بارے آگاہی دینے کے لیے پیشہ ور افراد کی شرکت ۔مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ کمیونٹی کو صحت بارے آگاہی دینے کا دن ہے بالخصوص دماغی امراض کا شکار افراد کو آگاہی دینے کے لیے مختلف تنظیمیں آئ ہوئ ہیں جو کے مفید معلومات دے رہی ہیں۔چیف ایگزیکٹو کشمیر یوتھ پروجیکٹ زلف احمد اور کونسلر ثمینہ ظہیر کا کہنا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کمیونٹی کو ذہنی امراض بارے آگاہی دینے کے لیے یہاں نیشنل ہیلتھ سروس ، رضا کار اور پرائیوٹ تنظمیں آئ ہوئ ہیں جس سے کمیونٹی کو مفید معلومات ملی۔ڈسٹرکٹ مائنڈ کے نمائندہ فلپس نے کہا کہ بین الثقافتی کمیونٹی ان سروسز سے استفادہ حاصل کر سکتی ہے اس سے باہمی روابط بہتر ہونے کے ساتھ ہمیں اپنی سروس کو بہتر انداز سے چلانے بارے بھی آگاہی ہو گی ۔نرس لنزی اور شنیزینا نے کہا کہ ہم جو سہولیات فراہم کرتے ہیں اس بارے کمیونٹی کو آگاہی دینے کے لیے یہاں آئے ہیں ۔ ورکشاپ میں شریک طارق ودیگر پیشہ ور افراد اور کمیونٹی نے ذہنی امراض بارے کمیونٹی کو دی جانے والی سہولیات بارے آگاہی کو مفید کہتے ہوئے کہا کہ اسکا دائرہ مذید وسیع کرنا چاہیے
