کونسلر عابد چوہان وسابق لارڈ میئرمانچسٹر اور جہلم فورم کے بانی رکن کو قازقستان حکومت نے مانچسٹر کا اعزازی قونصل جنرل مقرر کر دیا

Spread the love

(مانچسڑ سے غلام حسین کی رپورٹ)کونسلر عابد چوہان سابق لارڈ میئر مانچسٹر اور جہلم فورم کے بانی رکن کو قازقستان حکومت نے مانچسٹر کا اعزازی قونصل جنرل مقرر کر دیا ہے۔ قازقستان کے سفیر نے عابد چوہان کو مانچسٹر کے لارڈ میئر، منسٹر اینڈریو گیوین، ممبر پارلیمنٹ افضل خان، یاسمین قریشی، بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرمین او پی سی پنجاب پاکستان، مختلف ممالک کے سفارت کاروں، دوستوں، خاندانوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں تقرری کا لیٹر پہنچایا۔

عابد چوہان، اراکین پارلیمنٹ، مقامی کونسلرز، میئرز، شہریوں اور جہلم فورم کے مندوبین۔ عابد چوہان گزشتہ 25 سال سے سیاست میں ہیں اور اس سفر میں انہوں نے مختلف عہدوں پر کمیونٹی کی خدمت کی ہے جس میں مانچسٹر کے لارڈ میئر بھی شامل ہیں۔ یہ باوقار مقام اس نے خلوص نیت اور انکساری سے حاصل کیا ہے۔ جہلم فورم میں ان کی خدمات خاص طور پر جہلم فورم میڈیکل سنٹر کسیال کے قیام اور جہلم فورم کے دیگر فلاحی کاموں میں تعاون وہ تمام عوامل ہیں جو ان کے شاندار کیریئر کی ایک وجہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں