راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد کی جانب سے ایشین فیوزن بال مئیر چئیرئٹی کا ٹاؤن ہال میں انعقاد ھوا

Spread the love


لندن۔ رپورٹ عارف چودھری
راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد کی جانب سے ایشین فیوزن بال مئیر چئیرئٹی کا ٹاؤن ہال میں انعقاد ھوا -ممبرز برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور پال واہ کے علاوہ کونسلرز اور مقامی کمیونٹی کی بھرپور شرکت دوسرے شرکت کر نے والوں میں پروگرام کے بڑے سپونسر ایزی منی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر لیاقت ملک -ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد خان -راچڈیل کونسل کے لیڈر کونسلر نیل ایموٹ ڈپٹی لیڈر علی عدالت -ڈپٹی مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی -نائجیریا ایسوسی ایشن کی مس نکی -راچڈیل کونسل کے کونسلرز جن میں سابق مئیر عاصم رشید -فیصل رانا -ارم فیصل – آئزہ عاصم -سید شاہ وزیر -ریچل -آفتاب حسین -امبر نساء -سابق مئیر ٹیمسائڈ تفہین شریف -سابق لارڈ مئیر مانچسٹر نعیم الحسن -اسپائر ٹو انسپائر کے چیف ایگزیگٹیو عاقب نزیر -کلثوم -چئیرمین راچڈیل ساھیوال لنک چودھری ممتاز -کمیونٹی لیڈر جاوید اختر -کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ -کے وائ پی کے چیف ایگزیگٹیو زلف احمد -راجہ مدثر -تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین -سابق مئیر کونسلر شعیب اختر -محمد الیاس -جاوید طارق -اور دوسرے شامل تھے -مئیر راچڈیل ڈھول کی تاپ پر ہال میں آئے -گلوکار زاھد علی اور جوگا سنگھ نے اپنے گانے سنا کر ماحول کو گرما دیا -شرکاء کا کہنا تھا کہ مئیر شکیل احمد کے پہلے کونسلر اور پھر اپنے مئیر تعنیاتی کے دوران کمیونٹی کے لئے بھر پور خدمات انجام دے رھے ہیں -وہ ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں -آج کمیونٹی نے دل کھول کر عطیات دئیے -شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ آج کی تقریب یادگار تھی -کامیاب چئیرٹی پروگرام کرانے پر ھم مئیر شکیل احمد کو مبارک باد دیتے ہیں – میزبان مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ ایشین فیوزن بال میں کمیونٹی کی تفریح کے لئے میوزک اور دوسری سہولیات بھی تھی-آج مئیر چئیرئٹی کے لئے اکٹھی ہونے والی رقم مختلف مقامی چئیرٹیوں کو جائے گی -میں آج کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا دلی طور پر شکر گزار ھوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں