پاکستان مسلم لیگ ن صدر ٹریڈ ونگ برطانیہ چوہدری خالد محمود ہنجرا پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئے

Spread the love


لندن رپورٹ عارف چودھری
مسلم لیگ ن تاجر ونگ برطانیہ کے صدرچودھری خالد محمود ہنجرا پاکستان سے برطانیہ پہنچنے پر سب سے پہلے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر اور وائس چئیرمین اووسیز پاکستانیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملنے ان کے دفتر راچڈیل گئے اور انہیں وائس چئیرمین اوپی سی پنجاب بننے پر مباکباد دی -اور پھول پیش کئے اور ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی – برطانیہ کے ممتاز کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ اور برطانیہ کے سینئر صحافی عارف چودھری بھی ان کے ساتھ تھے -بیرسٹر امجد ملک نے چودھری خالد محمو د ہنجرا کو تاجر ونگ برطانیہ کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا ہار پہنایا -اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ھم اپنے ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ھم امید کرتے ہیں کہ چودھری خالد محمود ہنجرا -تاجر ونگ برطانیہ کا صدر بننے کے بعد پاکستان میں بیرونی سرمایا کاری کے لئے اہم کردار اداکریں گے -اور حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں سہولتیں دینے کے بعد خالد چودھری پاکستان میں تاجروں کو لے کر جائیں گے -وہاں انکو وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز سے ملوائیں گے -اور سی پیک کے زریعے جو راستے سرمایہ کاری کے لئے کھل رہیں ہیں اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر اعتماد بڑھے گا -اس موقع پر تاجر ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد محمود ہنجرا نے سب سے پہلے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چئیرمین او پی سی پنجاب بننے پر دلی مبارکبادی -اور پھر تاجر ونگ برطانیہ کے لئے ان کے نام تجویز کرنے پر انکا شکریہ کے ساتھ وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سینیٹر تنویر گیلانی کا انکا نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتا ھوں اور انشااللہ اپنے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے اعتماد پر پورا اتروں گا -اور کوشش کرونگا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لانے میں بھر پور کردار ادا کرونگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں