شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر سی ڈی سی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام تقریب۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)یوم شہادت نواب زادہ لیاقت علی خان کے حوالے سے کیمونٹی ڈویلپمنٹ کونسل(سی ڈی سی) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال المرکزجہلم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی،ارشد محمود مبارک،محمد امین میر،مرزا ظہیر احمد،میجر(ر) ذرغون گل خان،سید ثناءالحسن زیدی،عبدالرحمان مانی،چوہدری محمد افضل،ارشد گوندل،محمد اکرم،آفس سیکرٹری اعظم سلطان،سید حسن کاظمی اور سید اختر علی شاہ اور دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعدتمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔محمد امین میر نے تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا کی بیگم کی والدہ کی اچانک وفات سمیت ان تمام مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیئے خصوصی دعا کروائی۔
میجر(ر) ذرغون گل خان نے شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ شہید باوجود اس کے کہ وہ ایک نواب خاندان سے تعلق رکھنے کے ساتھ ساتھ کئی مربع ایکڑ زمین اور کئی گاؤں کے مالک تھے ۔اس کے باوجود انہوں نے پاکستان کی محبت میں سب کچھ تیاگ دیا۔اور پاکستان چلے آئے۔انہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ان کی پاکستان سے محبت ہم سب کے لیئے مشعلِ راہ ہے۔ان کی وطن عزیز یعنی پاکستان سے بے پناہ محبت اور قربانی سے متاثر ہو کر ہی قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا۔کہ نوابزادہ لیاقت علی خان ان کا “دایاں بازو” ہیں.
دیگر مقررین نے بھی شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اقوال و افعال پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی سید ثناء الحسن زیدی نےکی۔
اس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں