اردو گلوبل نیٹ ورک کی ویمن ونگ کی طرف سے عالیشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


اردو گلوبل نیٹ ورک (صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک) کی ویمن ونگ کی طرف سے عالیشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح کی کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کی نظامت مشعل عقیل نے کی ۔ تلاوت قرآن کریم سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ حمد باری تعالٰی عابدہ شیخ نے پیش کی اور فائقہ گل صاحبزادہ ، نغمانہ کنول شیخ ، نزہت صاحبہ ، شبنم مرزا اور دیگر خواتین نے نعت رسول مقبول پیش کیں ۔ مہمانان خصوصی میں اپواء کی چیئرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر، کمیونٹی اتاشی جنرل مصباح نورین ، سابقہ لارڈ میئر یاسمین ڈار ، سابقہ میئر بری شاہینہ ھارون اور آشٹن کی کونسلر نائلہ شریف شامل تھیں جنھوں نے اردو گلوبل ٹیم کو کامیاب محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی۔ مشعل عقیل نائب صدر نے اوپن کچن کی ویلینٹیرز شازیہ ، ٹینا، شیریں اور دیگر کا تعارف کروایا۔ یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہيد نے اردو گلوبل نیٹ ورک کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ویمن ونگ اور آرٹ اینڈ کلچر کی ٹیم کا تعارف کروایا اور اوپن کچن کی گذشتہ 4 سال سے زیادہ خدمات سے آگاہ کیا اور سربراہ شہزاد مرزا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انھوں نے ویمن ونگ کی سربراہ شبنم مرزا ، صدر شبانہ اقبال ، نائب صدر تنزیلہ ضیاء ، جنرل سیکرٹری مریم لطیف، جوائنٹ سیکرٹری ثوبیہ خان ، فنانس سیکرٹری لبنی ظفر ، ویلینٹیرز زاہد ، صائمہ آرٹ اینڈ کلچر کی نائب صدر مشعل عقیل ، جوائنٹ سیکرٹری فائقہ گل صاحبزادہ ، میڈیا رپورٹر صوفیہ مغل اور ڈائریکٹر نغمانہ کنول شیخ کا تعارف کروایا۔ سرپرست شبنم مرزا نے اہل محفل کو مطلع کیا کہ اردو گلوبل کے آئندہ کے پروگرام اس ھال میں ہوا کریں گے۔ پروگرام کے آخر میں محترمہ حمیرا حقانی نے خوبصورت بیان پیش کیا۔ اردو گلوبل کی ٹیم نے مل کر نعت پڑھی اور پیغمبر دو جہاں کی خدمت اقدس میں سلام پیش کیا ۔ محفل میلاد النبی کے اختتام پر پرتکلف لنگر کا انتظام بھی کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں