نئے تعینات ہونے والے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے ان کے چیمبر میں ممتاز کاروباری شخصیت اور صدر ق لیگ برطانیہ سید رضوان ہاشمی کی ملاقات

Spread the love

لندن عارف چودھری

نئے تعینات ہونے والے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے ان کے چیمبر میں ممتاز کاروباری شخصیت اور صدر ق لیگ برطانیہ سید رضوان ہاشمی کی ملاقات۔
ملاقات میں سید رضوان ہاشمی نے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی طرف سے مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا، امجد ملک نے چوہدری شجاعت حسین صاحب کی صحت اور درازی عمر کے لئے دُعا کی۔ اور ساتھ مل کر کام کرنے اور اوورسیز کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک نے اس سے پہلے بھی جب وہ اوپی ایف گورنرز باڈی کے چئیرمین تھے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت اقدامات کئے تھے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اب اوپی سی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے -ھماری سپورٹ ھمیشہ انکے ساتھ رہے گی -بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی کا ان کے دفتر میں آکر ملنے پر شکریہ ادا کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں