این سی ایچ ڈی خیبرپختونخوا کی طرف سے اکرام الدین کو توصیفی سند اور شیلڈ سے نوازا گیا۔

Spread the love

توصیفی سند اکرام الدین کو نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (NCHD)ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون پر دیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)خبر رساں ادارے کے مطابق چیف اکرام الدین کو نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ, خیبرپختونخوا کی طرف سے توصیفی سند اور شیلڈ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی نژاد یورپی جرنلسٹ اکرام الدین کو نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ خیبر پختون خواہ پاکستان کی طرف سے توصیفی سند اور شیلڈ سے نوازا گیا توصیفی سند موصوف کو نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ خیبر پختون خواہ ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون پر دیا گیا۔ تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ ڈائریکٹر آپریشنز انور اقبال کی طرف سے دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستانی نژاد یورپی جرنلسٹ اکرام الدین کو نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں بہترین خدمات پر کئی ممالک سے توصیفی سرٹیفیکیٹ اور ایوارڈ مل چکے ہیں اس موقع پر پاکستانی نژاد یورپی جرنلسٹ چیف اکرام الدین نے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر آپریشنز خیبر پختون خواہ انور اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سعید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر شمس خان، اظہار علی، اعزاز احمد جمال ، ڈپٹی ڈائریکٹر مردان لعل محمد طورو ،اور دیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون اور نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں بہترین صحافی خدمات پر مجھے توصیفی سند اور شیلڈ سے نوازا دیا اللہ تبارک و تعالی نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ ادارے کو ترقی نصیب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں