لندن عارف چودھری
آزاد کشمیر کی یونین کونسل ناڑ تحصیل ضلع کوٹلی کے چئیرمین اور ممتاز سیاسی سماجی شخصیت محمد شریف نے اپنے وفد جن میں محمد جمیل -مشتاق احمد -سعید بیگ -عمیر بیگ -ساجد حسین -صابر حسین -شامل تھے -نے راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد کی دعوت پر مئیر پارلر میں ملاقات کی -اس موقع پر کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد اور ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت بھی موجود تھے -باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے سے ماہرانہ رائے لینے پر اتفاق ہوا – اس موقع پر چئیرمین ناڑ محمد شریف اور دوسروں نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری کے ساتھ خصوصی بات کا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد راچڈیل اور یونین کونسل ناڑ کے ساتھ شعبہ تعلیم صحت اور قدرتی آفات سے بچاؤ بارے حکمت عملی بارے انکی ماہرانہ رائے لے کر ان پر عمل پیرا ھونگے –مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد اور کونسلر افتخار احمد نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری کمیونٹی کے مسائل اور انکے ممکن حل بارے بات چیت ہوئی -سابق آفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ برطانیہ میں کسی اہم منصب پر فائز کشمیری نثراد کو دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ھے -کونکہ اس سے وہ برطانیہ کی ترقی کے ساتھ مادر وطن کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں -مئیر شکیل احمد نے وفد میں شامل تمام افراد کو مئیر بیج لگائے اور مہمانوں نے مئیر بک میں اپنے تاثرات تحریر کئے –
شرکاء ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ باہمی روابط مزید مضبوط بنانے سے ہی ایک دوسرے سے ماہرانہ استفادہ حاصل کیا جا سکتا ھے
