لندن عارف چودھری
فلم نے 10ویں اوریکل ایوارڈز کی تقریب میں بڑی کامیابی حاصل کی جو ہفتہ 12 اکتوبر 2024 کو ڈیوزبری ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی۔
ظفر اقبال کو بہترین اداکار اور فلمساز کا اور سونیا خان کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
مکی کھرو کشمیر کا تھیم پاکستانی اور کشمیری ثقافت، زبان، ورثے اور شناخت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے گرد گھومتا ہے۔
اس فلم کو برطانیہ بھر میں ہر کوئی پسند کر رہا ہے اور اسے روچڈیل، برمنگھم، لوٹن، بریڈ فورڈ، بولٹن اور روچڈیل ٹاؤن ہال کے سینما گھروں میں دکھایا گیا۔
ظفر اقبال نے کہا کہ ’یہ ایوارڈ میرے خاندان، دوستوں، کاسٹ، عملے، معاونین، شرکاء اور رضاکاروں کے لیے وقف ہے جنہوں نے میرے ساتھ مل کر اس کو ممکن بنایا، ہم اوریکل ایوارڈز کی انتظامیہ اور عیدین مفتی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری کمیونٹی کاوشوں کو تسلیم کیا۔
مقامی اور پورے ملک سے لوگ ہم سے رابطے کر رہے ہیں کہ آپ ایک بڑی فلم بنائیں جس میں کشمیر اور پاکستان کے کلچر کی عکاسی کی جائے تاکہ آنے والی نئی نوجوان نسل کو اپنے ملک کی ثقافت اور زبان سے روشناس کروایا جائے