پاکستان لاھور سے آئے ھوئے مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کے اعزاز میں مرضی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا

Spread the love


لندن رپورٹ عارف چودھری
برطانیہ اور دوبئی کی ممتاز نوجوان کاروباری شخصیت اور نبیل گروپ کے چئیرمین نبیل جاوید قریشی نے پاکستان لاھور سے آئے ھوئے مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کے اعزاز میں مرضی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا -جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری بارے سیر حاصل گفتگو ہوئ دوسرے شرکت کرنے والوں میں حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے لئے تعنیات ٹریڈ ایڈوائزر شہریار خان -پی ٹی آئ کے سینئر راہنما ناصر میر -پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چودھری نوید کے بیٹے مصطفی سبحان نوید -لال قلعہ ریسٹورنٹ بار سلونا کے چیف ایگزیگٹیو چودھری عمران اختر -اور دوسرے شامل تھے -اس موقع پر مہمان خصوصی اور مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ سب۔ سے پہلے نبیل جاوید کا انکے اعزاز میں عیشائیہ دینے پر شکر یہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ تارکین وطن کا مادر وطن کے ساتھ محبت و الفت کا رشتہ متاثر کن ہے -ہم انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں -انکا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالات بہت بہتر ھے – حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں تعینات ٹریڈ ایڈوائزر شہر یار خان نے رانا امتیاز کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے حکومت پاکستان ہر قسم کا تعاون کرتی ھے -لال قلعہ ریسٹورنٹ بار سلونا کے چیف ایگزیگٹیو چودھری عمران اختر نے کہا کہ نبیل جاوید کی رانا امتیاز کی دعوت پر دوست احباب سے مل کر بہت خوشی ھوئ -مہمان نوازی ہماری ثقافت کا خاصا ھے -نجوان مصطفی سبحان نوید -نے بھی نبیل چودھری کا آج کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں پوری امید ھے کہ پاکستان مستقبل میں ترقی کی راہ پر گامزن ھو گا -میزبان نبیل گروپ کے چئیرمین نبیل جاوید قریشی نے کہا پاکستان سے آئے ھوئے مہمان خصوصی رانا امتیاز احمد و دیگر دوست احباب کا شکریہ ادا کرتا ھوں جنہوں نے میری دعوت کو قبول کیا -ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار سنہری مواقع موجود ہیں پر امید ہوں کہ پاکستان جلد ان حالات سے نکل آنے کے بعد ترقی کے منازل طے کریگا – آخر میں رانا امتیاز احمد اور میاں اسحاق کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا

بیرون ملک بسنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کا تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری بارے آگاہی دینا روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں