لندن عارف چودھری بیورو چیف
کشمیر یوتھ پروجیکٹ روچڈیل کی پنچتالسیوں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد ۔ ڈپٹی مئیر روچڈیل کونسل جینٹ ایمزلی ، کشمیر یوتھ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو زلف احمد ، ڈیپلش کمیونٹی سنٹر کے مینجر سہیل احمد، روچڈیل کونسل کابینہ کے اراکین کونسلرز پروفیسر افتخار احمد ، سید شاہ وزیر -کونسلر ثمینہ ظہر -کونسلر فاروق احمد -آفیسر اسماء -سوزی -ظہیر صدیقی -ماسک کونسل کے چئیرمین ندیم میر -و دیگر کی شرکت۔ کیک بھی کاٹا گیا -ڈپٹی مئیر روچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ کمیونٹی کی طاقت ہے اور پچھلے بنچتالیس برسوں سے مصروف عمل ہے اور مستقبل میں بھی ہو گا۔چیف ایگزیکٹو کشمیر یوتھ پروجیکٹ زلف احمد نے کہا کہ ہم پچھلے بنچتالیس برسوں سے کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے ہم جو بھی سہولیات اور مدد کمیونٹی کو مہیا کرتے ہیں اس بارے ہم نے سالگرہ پر تفصیلی آگاہی دی کشمیر یوتھ پروجیکٹ کی سالگرہ کا جشن منانے پر دلی خوش ہوں۔کونسلر پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ بلاشبہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ کمیونٹی کو مختلف سہولیات مہیا کر رہی ہے جس پر وہ لائق تحسین ہیں ۔کونسلر سید شاہ وزیر نے کہا کہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ نے پچھلے پنچتالس برسوں میں بے شمار کامیابیاں سمیٹی ہیں جن میں سماجی کام ، لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ، ہنر مندی سکھانا شامل ہیں مقامی کمیونٹی کی ترقی میں انکی کاوشیں قابل ستائش و فخر ہیں۔ڈیپلش کمیونٹی سنٹر کے مینجر سہیل احمد اور کونسلر فاروق احمد نے کہا کہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کمیونٹی کے اندر سیاسی و سماجی راہنما پیدا کیے ہیں انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ کونسلر ثمینہ ظہیر -اسماء -ندیم میر -سوزی اور دوسروں نے کہا کہ کمیونٹی کی خوشحالی و لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کرنا اور ہنر سکھا کر روزگار کے قابل بنانے میں جو کردار ادا کیا وہ مثالی ہے ۔
