لندن عارف چودھری بیورو چیف
آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر راچڈیل کونسل میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ۔ بعد میں راچڈیل کشمیری ایسوسی کے صدر جاوید اختر اور انکی ٹیم نے کے وائ پی ہال میں مئیر چئیرٹی کے فنڈ ریزنگ ڈنر کے لئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ممبر پارلیمنٹ پال واہ نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں راچڈیل کے ، کشمیری نژاد مئیر شکیل احمد ، کونسلرز پروفیسر افتخار احمد ، ڈپٹی مئیر جینٹ ایمزلی ڈونا ایمزلی، کشمیر یوتھ پروجیکٹ راچڈیل کے چیف ایگزیکٹو زلف احمد، سابق مئیر محمد زمان، راچڈیل ساہیوال لنک کے چئیرمین چودھری ممتاز – راچزفیل کشمیر ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید اختر -چودھری اعتزاز عاصم -کونسلر آفتاب حسین -کونسلر ثمینہ ظہیر -کونسلر شاہ وزیر کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کو شایان شان طریقے سے مناتے ہوئے عزم کیا کہ کشمیر جلد آزاد ہو گا۔ راچڈیل کونسل کے مئیر شکریہ احمد نے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کشمیر جلد آزاد ہو گا ۔ ڈپٹی مئیر جینٹ ایمزلی ہیلی ہم کشمیر کا دن منانے کے لیے کشمیری قوم کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔ او پی سی پنجاب کے وائس چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ قوم اس وقت بنتی ہے جب آپ اپنی شناخت قائم رکھتے ہیں ہماری پہچان و شناخت کشمیری ہے اسی وجہ سے ہمیں آزادی ملے گی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے برطانیہ کے چئیرمین ٹریڈ نے کہا راچڈیل میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کا یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔ کونسلر پروفیسر افتخار احمد نے کشمیری کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جب تک شناخت نہیں ہو گی ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔ اپنی شناخت کروانے کے لیے ہم یوم تاسیس پر آزاد کشمیر کا پرچم لہراتے ہیں ۔ سابق مئیر کونسلر محمد زمان نے کہا پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد اپنی شناخت کروانا ہے کمیونٹی کو مبارکباد ۔ دوسروں نے کہا کہ امید ہے کشمیر ایک دن آزاد ہو گا راجہ صغیر نے کہا دنیا کے نقشے میں کشمیر ایک آزاد ملک ہو گا اسی مقصد کے لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں ۔ کشمیر یوتھ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو زلف احمد و دیگر کمیونٹی راہنماؤں نے کہا کہ راچڈیل برطانیہ بھر کی پہلی کونسل ہے جہاں ہر سال یوم تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جاتا ہے ہمیں اپنی ثقافت تہذیب وتمدن اور شناخت کو برقرار رکھ کر ہی آزادی مل سکتی ہے۔
