بابائے صحافت پیر سید سفید شاہ ھمدرد نے پاکستانی صحافت میں نمایاں مقام اور باعزت نام پیدا کیا ہے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ
یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان کے معروف و مقبول بزرگ ترین صحافی روزنامہ وحدت اخبار کے بانی و مدیر اعلی پیر سید سفید شاہ ہمدرد کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں مرحوم گزشتہ کئی ہفتوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج رہے موصوف صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ فلاحی و سماجی خدمات میں بھی پیش پیش تھا جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ چیف اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ و غم کی اس گھڑی میں ہم سید ھارون شاہ صاحب اور مرحوم پیر سید سفید شاہ ہمدرد کے دیگر پسماندگان کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی انکی درجات بلند کریں۔آمین