واجد خان کا ہاؤس آف لارڈز کا رکن منتخب ہونا ہم سب کے لیے باعث مسرت و فخر ہے, ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید

Spread the love

گریٹر مانچسٹر (عارف چوہدری)

سابق رکن یورپین پارلیمنٹ اور لنکا شائر کے ٹاؤن برنلے کے لارڈ مئیر واجد خان کو لیبر پارٹی نے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کا رکن منتخب کر لیا ۔ راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ واجد خان کا ہاؤس آف لارڈز کا رکن منتخب ہونا ہم سب کے لیے باعث مسرت و فخر ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی برطانوی معاشرے میں گل مل گئ ہوئ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ واجد خان نے بحیثیت رکن یورپین پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مساوات و برابری بارے آواز اٹھائ ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ رب العالمین واجد خان کو مذید ترقی عطا فرمائے اور ہمیں برطانیہ میں دوسری کمیونٹیز کے ساتھ ملکر مضبوط معاشرہ قائم کرنے کی توفیق دے۔ سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید کا کہنا تھا وہ بحیثیت لارڈ مئیر کمیونٹی کے لیے مفید ثابت ہوں گے میری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہیں ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی نے ایک ذہین اور قابل اعتماد اور تجربہ کار شخص کو لارڈ مئمنتخب کیا ہے ۔ انہوں نے دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا  لارڈ منتخب ھونے پر مئیر برنلے کونسلر واجد خان نے اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماں باپ کی دعاؤں کی وجہ سے یہاں تک پہنچا ھوں میں یورپی پارلیمنٹ کی طرع ہاؤس آف لارڈ میں بھی مظلوم لوگوں کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں