صفدر باغی کو انکی طویل سماجی و سیاسی جدوجہد پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور انکو پگڑی پہنائی۔
پشاور(چیف اکرام الدین)عیسیٰ خیل مہمند زلمے کے سربراہ ملک پختون،حاجی مزمل خان مہمند،حاجی ضیا اللّٰہ خان مہمند اور حاجی حیا خان مہمند بیزے مہمند قوم کے مشران نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی کو انکی طویل سماجی و سیاسی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکو مہمند قوم کی روایتی آن و شان پگڑی پہنائی عیسیٰ خیل مہمند زلمے کے سربراہ ملک پختون و مشران علاقہ معززین نور زمان خان خلیل ،داد شیر ،ارشد خان ،اختر گل ،سیف علی خان ،عبد آل
عز عمر خان،سہیال خان ،حشام عثمان خان ،محمد سدیس خان ،عالیان خان ،راحم خان نے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اور عشایہ میں شرکت کی۔عیسیٰ خیل مہمند زلمے کے سربراہ ملک پختون و مہمند بیزے قوم عیسیٰ خیل مشران نے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی سے غیر رسمی ملاقات میں اپنے خیالات و جزبات اور اپنے جائز مطالبات عیسیٰ خیل مہمند قوم کے نوجوانوں کے لئے فنی تعلیم ،صحت ،کھیلوں ،سوشل و وکیشنل ،سکیل ڈوپلمنٹ سنٹرز برائے خواتین اور نوجوانوں کیلئے بہتر روزگار کے حوالے سے حکومت کی توجو مبزول کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت مستقبل میں عیسیٰ خیل مہمند قوم کی عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجو دیں اور ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات بنوانے پر بھی عمل درآمد کرے تاکہ عیسی خیل مہمند کی سیاحت کو فروغ ملے سکے۔ پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے عیسیٰ خیل مہمند زلمے سربراہ ملک پختون و دیگر بیزے مہمند قوم مشران کا شکریہ ادا کیا اور انکے اس پر امن مشن کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔