آپ ؐنے فرمایا جس نے فاطمہؓ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہ ؓکے یوم وصال کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہؓجناب نبی کریم ؐکی محبوب بیٹی تھیں۔ آپ ؐنے فرمایا فاطمہؓ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے فاطمہؓ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔سیدہ کائناتؓ جنتی عورتوں کی سردار بھی ہیں۔ سید خلیل حسین کاظمی نے کہا سیدہ فاطمتہؓ الزاہرہ وہ ہستی ہیں جن کے پاکیزہ وجود کو مثال بنا کر دین اسلام نے عورت کے مقام کو بیان فرمایا۔آپ عورت کو دیے گئے مقام و احترام کا منبع ہیں، آج کے اس معاشرے میں اگر کوئی عورت چاہتی ہے کہ مجھے عزت و احترام ملے تو اس کو سیدۃ النساءؓ کی شخصیت کو اپنا آئیڈیل بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراءؓ کی شخصیت انسانیت کے لیے عظیمت کا مینارہ نور ہے خواتین اسلام کی تعلیمات پڑھ کے اپنی دنیا اور اپنی آخرت سنوار سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں