گزشتہ روز اداکار عرفان خان نے دنیا سے رخصت ہونے سے قبل اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ اماں انہیں لینے آئی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ مر جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان اپنی زندگی کے آخری لمحات میں مرحوم والدہ کو مسلسل دیکھ رہے تھے جن کا انتقال اداکار کے انتقال سے تین روز قبل ہوا تھا اور وہ لاک ڈاؤن کے باعث ان کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
رپورٹس کے مطابق عرفان خان کے پاس آخری وقت میں ان کی اہلیہ، بیٹا بابیل، سابق مینیجر آصف اور ڈرائیور حشمت موجود تھے۔
دنیا سے رخصت ہونے سے قبل عرفان خان نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ ’دیکھو مجھے اماں لینے آئی ہیں ، وہ میری تکلیف کم کرنے آئی ہیں۔‘

آخری کلمات ادا کرتے ہوئے اداکار نے اپنی اہلیہ سے یہ بھی کہا کہ ’ میں ہار چکا ہوں، اب مجھے یقین ہے کہ میں مرجاؤں گا، اماں کمرے میں موجود ہیں، دیکھو وہ میرے ساتھ بیٹھی ہیں، مجھے لینے آئی ہیں